چونیاں پولیس کارروائی  4 کلو کے قریب ہیروئن برآمد

چونیاں ڈی پی او قصور کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی میں 4 کلو کے قریب ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ الہ آباد کی حدود میں  ایک خاتون اور ایک مرد  ہیروئن فروشی  کرتے ہوئے گرفتار کرلیے گئے ، دونوں ملزم اور ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمہ شمائلہ کے قبضہ سے 2200 گرام ہیروئن اور ملزم اکبر علی کے قبضہ سے 1800 گرام ہیروئن برآمد ہو ئی ہے جبکہ چونیاں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

The post چونیاں پولیس کارروائی  4 کلو کے قریب ہیروئن برآمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email