پی آئی اے کا پاکستانیوں کو واپس لانے کا مشن جاری

ترجمان پی آئی اے  نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا پاکستانیوں کو واپس لانے کا مشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کابل میں پی آئی اے کا آفس آپریشنل ہے جبکہ کابل آفس  آنے والے کسٹمرز کی خدمات میں مصروف ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ افغانستان میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر افغانستان میں پاکستان کے سفارت خانے سے مکمل رابطے میں ہے جبکہ آج پیر کے روز کابل میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے 3 پی آئی اے کی پروازوں کو بھی بھیجا جائے گا۔

The post پی آئی اے کا پاکستانیوں کو واپس لانے کا مشن جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email