افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے، ایئر مارشل ارشد ملک

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کو وطن لانے کے لیے وزرات خارجہ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اپنے شہریوں کی مدد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔٫

ایئر مارشل ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کا عملہ اس مشن میں سب سے آگے ہے اور  پی آئی اے کا عملہ میرا ہیرو ہے۔

The post افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے، ایئر مارشل ارشد ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email