بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں طلباء کے درمیان لڑائی، ایک طالبعلم جاں بحق ، 3 طلبا زخمی

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں طلباء کے درمیان لڑائی ہوئی جس کی وجہ سے ایک طالبعلم جاں بحق اور 3 طلبا بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملتان کی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں پیش آیا ہے جہاں طلباء کی آپس کی لڑائی میں ایک طلباء جاں بحق ہو گیا اور اس کے باقی دوست شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ طلباء ابوبکر ہال کی کینٹین پر بیٹھا تھا کہ اس کی باقی لڑکوں سے تلخ کلامی پر لڑائی ہوگئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں زخمی طلباء قدیر، شرجیل اور ذوالفقار کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت مہر کلیم کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق طلباء تنظیم سے تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طلباء تنظیم کے رکن اویس جٹ نامی طالبعلم نے کلیم کو خنجر کے وار کر کے قتل کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پولیس تھانہ الپہ نے موقع پر پہنچ کر اس واقعہ کی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

The post بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں طلباء کے درمیان لڑائی، ایک طالبعلم جاں بحق ، 3 طلبا زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email