چاول کے پانی سے بالوں کی بہترین نشونما ممکن

چاولوں کے پانی سے بالوں کو دھویا جائے تو بال جَلد ہی گرنا بند ہو جاتے ہیں اور گھنے، چمک دار بھی ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق  کا پانی بالوں کو نرم بنا کر الجھنے سے بچاتا ہے اور قدرتی چمک بحال کرتا ہے۔

بالوں کو شیمو کرنے کے بعد بالوں پر چاولوں کا پانی ڈال کر ہلکے ہاتھوں سے 5 منٹ مساج کریں۔

بعد ازاں بالوں کو صاف پانی سے نتھار لیں، بال سلکی نرم اور چمکدار نظر آئیں گے۔

چاولوں کے پانی کو بالوں پر باقاعدگی سے استعمال کرنے کے نتیجے میں بال لمبے بھی ہوتے ہیں۔

چاول کے پانی میں سرسوں کا تیل شامل کر کے استعمال کرنے سے بال گھنے چمکدار اور نرم ملائم ہوتے ہیں۔

چاولوں کا پانی حاصل کرنے کے لیے چاولوں کو کسی بھی برتن میں ڈالیں اور ایک پانی دھو کر نکال لیں، اب اس میں مطلوبہ پانی کی مقدار شامل کریں اور 2 سے 3 گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔

اس کے علاوہ چاولوں اور پانی کو رات بھر بھی بھگویا جا سکتا ہے، بعد ازاں پانی چھان کر استعمال کر لیں اور چاول پکا لیں۔

چاولوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے چاولوں سے پانی چھان کر اسے ایئر ٹائٹ برتن میں ڈال کر فریج میں ایک ہفتے تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

The post چاول کے پانی سے بالوں کی بہترین نشونما ممکن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email