حمزہ علی عباسی نے دوسری شادی پر اپنی رائے کا اظہار کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی نے دین اسلام میں ایک سے زائد شادیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا ہے۔

نیمل خاور کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کو بہترین انداز میں گزارنے والے حمزہ نے ایک انٹرویو کے دوران نے کہا کہ انتہائی حالات میں ایک مرد کو اسلام میں ایک سے زائد شادی کرنے کی اجازت ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ اکثر شادی شدہ مرد دوسری شادی کے تصور میں دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں۔

میزبان کے سوال کے جواب میں اداکار حمزہ علی عباسی ہنس پڑے اور کہا کہ وہ اپنی ایک ہی شادی میں بے حد خوش ہیں۔

تاہم حمزہ علی عباسی نے قرآن مجید کی آیت کا حوالہ بھی دیا۔

اداکار نے کہا کہ دوسری شادی کی اجازت ایک مرد کو “انتہائی حالات” میں ہے۔

The post حمزہ علی عباسی نے دوسری شادی پر اپنی رائے کا اظہار کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email