کراچی بلدیہ حب ریور روڈ مواچھ موڑ کے قریب گاڑی میں پراسرار دھماکہ

کراچی کے علاقے بلدیہ حب ریورروڈمواچھ موڑ کے قریب گاڑی  میں پر اسرار دھماکہ ہوا ، دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سواتی فیملی کھلے ٹرک میں سوار ہوکر بیٹی کی شادی کی دعوت سے واپس آرہے تھے شہزور ٹرک میں گیارہ سے 25 سے 26 افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزور ٹرک پر چھروں اور بال بیرنگ کے بھرپور نشانات پائے گئے ہیں، ممکنہ طور پر دستی بم سے شہزور ٹرک پر حملہ کیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ  نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کیلئے دہشتگردوں کی جانب سے آر جی ڈی ون گرنیڈ دستی بم استعمال کیا گیا ہے۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید شواہد تحویل میں لے کر تحقیقات کررہے ہیں جبکہ خاندان کے سربراہ اور دیگر افراد سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بلدیہ دھماکے میں 9 افراد کے جاں بحق اور 10 افراد کے زخمی  ہونے کی تصدیق  کردی ہے۔

 ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post کراچی بلدیہ حب ریور روڈ مواچھ موڑ کے قریب گاڑی میں پراسرار دھماکہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email