بہاولنگر میں اساتذہ کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق

بہاولنگر میں مدرسہ میں اساتذہ  کے مبینہ تشدد سے 12 سالہ طالبعلم سمیع اللہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبعلم کے والد کا کہنا ہے کہ چھٹیاں کرنے پر اساتذہ نے میرے دو بیٹوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس میں سمیع اللہ موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا بیٹا 10 سالہ رضی اللہ تشدد کے باعث ہسپتال میں داخل ہے۔

پولیس نے والد کی رپورٹ پر 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

The post بہاولنگر میں اساتذہ کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email