پاکستان نے فیٹف کی 4 مزید سفارشات پر عملدرآمد مکمل کرلیا

پاکستان نے فیٹف کی 4 مزید سفارشات پر عملدرآمد مکمل کرلیا  ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ شوکت ترین کے مطابق پاکستان چوتھے جائزے تک بقیہ 5 سفارشات پر عملدرآمد مکمل کرلے گا جبکہ پاکستان چوتھے جائزے کیلئے اپنی پیش رفت جاری رکھے گا۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے وسیع قانونی اصلاحات کرکے 17 قوانین کا نفاذ کیا ہے جبکہ پاکستان کے منی لانڈرنگ اقدامات پر تیسری رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد نتائج شائع کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 35 میں سے 40 سفارشات پر عملدرآمد کردیا ہے، پاکستان کو جائزہ رپورٹ میں اکثریتی عملدرآمد کی کیٹگری “سی” میں رکھا گیا ہے جبکہ پاکستان نے کلیدی تمام 6 امور میں بھی اکثریتی عملدرآمد کی ریٹنگ حاصل کی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کلیدی اموف میں منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، ریکارڈ کیپنگ، مشتبہ ٹرانزکشن کے امور شامل ہے۔

اس کے علاوہ عملدرآمد ممالک میں پاکستان اٹلی، سعودی عرب اور برطانیہ کے بعد چوتھے پر نمبر ہے۔

The post پاکستان نے فیٹف کی 4 مزید سفارشات پر عملدرآمد مکمل کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email