ایشیا پیسفک کی منی لانڈرنگ سے متعلق پاکستان کی کارکردگی رپورٹ جاری

ایشیا پیسفاک کی منی لانڈرنگ سے متعلق  پاکستان کی کارکردگی کی رپورٹ جاری ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی پاکستان حماد اظہر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان کی منی لانڈ رنگ اقدامات پر تیسری جائزہ رپورٹ کے نتائج شائع کیے ہیں۔

رپورٹ کے تحت پاکستان نے 40 میں سے 35 سفارشات پر عملدرآمد کر لیا ہے اور اب 4 مزید سفارشات پر عملدرآمد مکمل ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو جائزہ رپورٹ میں اکثریتی عملدرآمد کی کیٹگری سی میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عملدرآمد ممالک میں پاکستان اٹلی، سعودی عرب اور برطانیہ کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان چوتھے جائزے کیلئے اپنی پیش رفت  جاری رکھے گا اور چوتھے جائزے تک بقیہ 5 سفارشات پر عمل مکمل کر لے گا۔

وزیر توانائی پاکستان حماد اظہر نے جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ پاکستان نے وسیع قانونی اصلاحات کر کے 17 قوانین کا نفاذ کیا ہے۔

The post ایشیا پیسفک کی منی لانڈرنگ سے متعلق پاکستان کی کارکردگی رپورٹ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email