جونیئر جج کی تقرری کے خلاف وکلا تنظیموں کا احتجاج

جونیئر جج کی تقرری کے خلاف پاکستان میں وکلا تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے پانچ چار کی اکثریت سے جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری کی سفارش کی تھی جبکہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محمد علی مظہر کا سندھ ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں پانچواں نمبر ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری کی تائید کی ہے جبکہ  پاکستان مسلم لیگ ن کے دو ممبران نے پاکستان بار کونسل کے موقف کی حمایت بھی کی ہے۔

The post جونیئر جج کی تقرری کے خلاف وکلا تنظیموں کا احتجاج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email