موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معزرت خواہ ہیں، ترجمان آئیسکو

ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر ہم معزرت خواہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔

زرائع نے کہا ہے کہ تیز آندھی کی وجہ سے بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے 40 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لود شیڈنگ مسلم ٹاؤن، لالہ زار، کھنہ، ایسٹ جیل، پارک جاپان روڈ، ڈھوک اور چوہدریاں ای بلاک فیڈرز جیسے علاقوں میں ہوئی ہے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن سٹاف نے بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ صارفین بارش کے دوران بجلی کی تاروں، کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے دور رہیں اور شکایات کے اندراج کے لیے ہلپ لائن نمبر 118 پر کال کریں۔

ترجمان آئیسکو نے مزید کہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر ہم شہریوں سے معزرت خواہ ہیں۔

The post موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معزرت خواہ ہیں، ترجمان آئیسکو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email