ؑعائشہ عمر کی سیاحت سے متعلق وزیراعظم کے بیان کی حمایت

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے وزیرِ عظم عمران خان کے بیان کے حق میں اپنی رائے دے دی۔

مسلمانوں کے لیے پاکستان کو سیاحت کے لیے ایک پسندیدہ جگہ بننے کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی حمایت کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جی بالکل پاکستان پسندیدہ مقام بن سکتا ہے اور صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ دوسرے مذاہب کے لیے بھی۔

عائشہ عمر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک نیوز لنک شیئر کیا ہے ۔

ؑعائشہ عمر کی سیاحت سے متعلق وزیراعظم کے بیان کی حمایت

اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ جی بالکل بن سکتا ہے اور صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ دوسرے مذاہب کے لیے بھی پاکستان سیاحت کے لیے ایک پسندیدہ مقام ہو سکتا ہے۔

عائشہ عمر نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے اور یہاں سیاحت کے لیے بہت کچھ ہے، بہت ساری خوبصورتی ہے، مختلف قسم کے خطے ہیں اور بہت اچھی میزبانی ہے۔

عائشہ عمر نے مشورہ دیا کہ ایسا صرف تب ممکن ہے جب ہم ان سارے علاقوں کو خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ اور صاف ستھرا رکھیں گے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جیسے کے ملک کے شمالی علاقے ہیں مثلاََ ہنزہ، سکردو اور گلگت بلتستان ہیں، وہ جب بھی وہاں سفر کرتی ہیں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں اور وہاں صفائی پر بہت زور دیا جاتا ہے‘

عائشہ عمر نے کہا کہ آئیں اس کے لیے مل کر کام کریں، ہم پاکستان اور ہمارے ساحلی علاقوں کو ٹوریزم کے نقشے پر جگہ دلا سکتے ہیں۔

The post ؑعائشہ عمر کی سیاحت سے متعلق وزیراعظم کے بیان کی حمایت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email