میں اب بڑی اور سمجھدار ہوگئی ہوں، صدف کنول

پاکستان کی خوبرو ادکارہ و سُپر ماڈل صدف کنول کا کہنا ہے کہ ماضی میں مختصر لباس پہننا اُن کی غلطی تھی، آئندہ وہ ایسا نہیں کریں گی، وہ اب بڑی اور سمجھ دار ہو گئی ہیں۔

صدف کنول چند ہفتوں کے دوران کافی خبروں میں رہیں، اُن کی جانب سے دیا گیا شوہر سے متعلق بیان کافی مشہور ہوا، جہاں اُن کے اس بیان کو تنقید کا سامنا رہا وہیں اُنہیں اُن کے بے شمار چاہنے والوں نے اُن کے بیان کو سراہا بھی اور اُن کی سوچ کو داد بھی دی۔

اداکارہ کی اس ہی انٹرویو سے لی گئی ایک اور مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر خوب وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ ماضی میں کی گئی اپنی غلطیوں سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

صدف کنول کا انٹرویو میں کہنا ہے کہ  آپ جب چھوٹے ہوتے ہیں تو آپ کو سمجھ نہیں ہوتی ، آ پ کوئی بھی فیشن کر لیتے ہیں کوئی بھی لباس پہن لیتے ہیں، مگر جب آپ بڑے ہوتے ہیں تو چیزوں کو صحیح طریقے سے سمجھتے ہیں اور بدلتے رہتے ہیں، وہ اب بڑی اور سمجھ دار ہو گئی ہیں۔

صدف کنول نے مزید کہا کہ اُنہوں نے سوچ لیا ہے کہ اب وہ ایسا لباس نہیں پہنیں گی، جب اُنہوں نے مختصر لباس پہننے تھے تو اُس وقت پہن لیے اب وہ آگے ایسا فیشن نہیں کریں گی۔

The post میں اب بڑی اور سمجھدار ہوگئی ہوں، صدف کنول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email