میں حیران ہوں کہ کس دلیری سے عمران حکومت نے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے فیصلے کو نظر انداز کیا ہوا ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ کس دلیری سے عمران حکومت نے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے فیصلے کو نظر انداز کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹر میں اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں حیران ہوں اور پریشان ہوں کہ کس دیدہ دلیری سے عمران حکومت نے سپریم کورٹ کے پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے فیصلے کو گذشتہ ساڑھے 4 ماہ سے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر غیر موثر کر رکھا ہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ نے بھی چشم پوشی کر رکھی ہے؟

The post میں حیران ہوں کہ کس دلیری سے عمران حکومت نے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے فیصلے کو نظر انداز کیا ہوا ہے، احسن اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email