پاکستان میں مزید 4622 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 4622 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1087297 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 4622  افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1783 ، بلوچستان میں 54 ، خیبرپختونخوا میں 682 ، اسلام آباد میں 561، آزاد کشمیر میں 307 ، گلگت بلتستان میں 94 جبکہ پنجاب میں 1141 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 407875، بلوچستان میں 30468 ، خیبرپختونخوا میں 150708 ،اسلام آباد میں 92233 ، گلگت بلتستان میں 9144، پنجاب میں 368195 اور آزاد کشمیر میں 28674 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 1783 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 407875 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں مزید 4622 افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email