موئن جو دڑو روڈ پر کار حادثہ

موئن جو  دڑو روڈ پر زائرین کی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ کر پانی کے تالاب میں گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق کار الٹ جانے کے باعث خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار خاندان کا تعلق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل سے ہے، متوفین مہیڑ کے قریب درگاہ سعیدی موسانی زیارت پر جا رہے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال ڈوکری منتقل کر دیا گیا ہے۔

The post موئن جو دڑو روڈ پر کار حادثہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email