داسو میں دہشت گرد حملے میں 9 چینی اور 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ داسو میں 14 جولائی کے دہشت گرد حملے میں 9 چینی اور 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ ایک اور چینی باشندہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریقین نے سخت ترین الفاظ میں اس حملے کی مذمت کی۔ اپنے عزم کے مطابق پاکستانی انتظامیہ نے اس واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے  کہا کہ اپنی ان تحقیقات کا ہر موقع پر چین سے تبادلہ کیا، ان تحقیقات میں اہم مشاہدات سامنے آئے جبکہ اس حملے میں ملوث نیٹ ورک کی افغانستان میں موجود را اور این ڈی ایس نے سہولت کاری کی۔

زاہد حفیظ چوہدری نے  یہ بھی کہا کہ دشمن انٹیلیجنس اداروں کی ایماء پر تحریک طالبان پاکستان کے سواٹ گروپ نے دہشت گرد حملہ کیا، اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے  مزید کہا کہ اس حوالے سے افغانستان مین اس حملے کے لیے مادی وسائل فراہم کیے گئے ہے، اس حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی افغانستان سے پاکستان لائی گئی ہے۔

The post داسو میں دہشت گرد حملے میں 9 چینی اور 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email