امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ اورپولیس چوکس رہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ امن وامان کو یقینی بنانے کیلئےانتظامیہ اور پولیس چوکس رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت ملتان ائیر پورٹ کے لاؤنج میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن وامان،انتظامی اموراور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے محرم الحرام کے حوالے سے امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا جبکہ عثمان بزدار محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی دی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ملتان میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی شفاف اور بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے جبکہ زیر تکمیل ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ اور پولیس چوکس رہے، ملتان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر کے دم لیں گے۔

اجلاس میں کمشنر ملتان،آرپی او،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

The post امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ اورپولیس چوکس رہے، وزیر اعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email