آزاد کشمیر کے عوام کو جلد ریلیف فراہم کریں گے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو جلد ریلیف فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی سردار تنویر الیاس سے ملاقات ہوئی  جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سب کو ساتھ لیکر ساتھ چلنے پر اتفاق  بھی کیا گیا۔

ملاقات میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے آپ کا بھرپور ساتھ دیں گے، آپ وزیراعظم پاکستان کا انتخاب ہیں، انشاء اللہ ہم ملکر آزاد کشمیر کے لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

 اس موقع پر  وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے، آزاد کشمیر کے عوام کو جلد ریلیف فراہم کریں گے۔

ملاقات میں  اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق، ممبر قانون ساز اسمبلی ماجد خان ، دیوان چغتائی ، سردار گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین سردار الیاس خان ، رہنما تحریک انصاف سردار بشارت و دیگر نے بھی  شرکت کی۔

The post آزاد کشمیر کے عوام کو جلد ریلیف فراہم کریں گے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email