جو ملک آئین کے مطابق نہیں چلتا وہاں تحریک عدم اعتماد بھی نہیں ہو تی، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے سینئررہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو ملک آئین کے مطابق نہیں چلتا وہاں تحریک عدم اعتماد بھی نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سودے کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی، تحریک عدم اعتماد لانے کا اگر اتنا شوق ہے تو سینیٹ سے شروع کریں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سینیٹ سے پتا چل جائے گا کہ تحریک عدم اعتماد کی حقیقت پاکستان میں کیا ہے ۔

The post جو ملک آئین کے مطابق نہیں چلتا وہاں تحریک عدم اعتماد بھی نہیں ہو تی، شاہد خاقان عباسی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email