این ڈی ایس اور انڈین چاہ رہے ہیں سارہ ملبہ پاکستان پر ڈالا جائے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ این ڈی ایس اور انڈین چاہ رہے ہیں  کے سارہ ملبہ پاکستان پر ڈالا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے آئندہ چار پانچ ماہ کافی مشکل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر افغانستان کے سٹینڈ بائے گورنر نے کھول دیا ہے، آٹھ سے چار بجے تک وہاں سے ٹرک گزر سکیں گے لیکن این سی او سی کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پنڈی میں جمعہ اور اتوار کی چھٹی قبول نہیں ہے، ہمیں کووڈ کیلئے بہت سی احتیاطی تدابیر کرنی ہے۔

شیخ رشید   کا کہنا تھا کہ یہ خطہ عالمی سیاست کا مرکز بننے جارہا ہے لوکل سیاست کی جگہ نہیں ہے، عمران خان کا نعرہ ہے اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں جو مرضی کرلو عمران پانچ سال پورے کرے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جب سے پیدا ہواہے عدم اعتماد کی باتیں کررہا ہے اور عدم اعتماد پر چل رہا ہے۔

The post این ڈی ایس اور انڈین چاہ رہے ہیں سارہ ملبہ پاکستان پر ڈالا جائے، شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email