یاسر شاہ کا ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ طے پاگیا

یاسر شاہ کا ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ رواں سال کیریبین پریمیئر لیگ میں ان ایکشن ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کو شاداب خان کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے،شاداب خان نیوزی لینڈ سیریز کے باعث سی پی ایل کے لئے دستیاب نہیں ہونگے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 35 سالہ کرکٹر 2017 میں بھی ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

واضح رہے سی پی ایل 26 اگست سے شروع ہوگی۔

The post یاسر شاہ کا ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ طے پاگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email