سندھ میں 25 فیصد افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے، مرادعلی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ویکسینیشن لگانے والوں کی مجموعی تعداد 4599197 یعنی 25.19 فیصد افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19978 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں مزید 2145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6316 ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مزید 1971 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 351579 ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 5209222 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جس میں اب تک 406092 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں اور اس وقت 48197 مریض زیرِعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 46694 گھروں میں،40آئسولیشن سینٹرز میں اور1463 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

مراد علیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ زیرِعلاج مریضوں میں 1301 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 106 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، صوبے کے 2145 نئے کیسز میں 1447 کا تعلق کراچی سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی 415، ضلع جنوبی 245، ضلع وسطی319، ملیر 222 ، کورنگی 153اور ضلع غربی 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد 160، مٹیاری 49، بدین 39، میرپورخاص 36، شہید بینظیرآباد 36، سجاول 35، تھرپارکر 29، عمرکوٹ 29 ، ٹھٹہ 27، نوشہروفیروز 26، دادو25، خیرپو ر 25، سکھر 23،  شکارپور 20، ٹنڈوالہیار 19، لاڑکانہ 17، گھوٹکی 15، جیکب آباد 12، جامشورو 12، کشمور 2 اورٹنڈو محمد خان میں 1 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 205055 افراد کو ویکسین لگائی گئی جبکہ 9 اگست تک 8394142  افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

The post سندھ میں 25 فیصد افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے، مرادعلی شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email