امن، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،وزیراعلی بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ امن، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا اقلیتوں کے دن 11 اگست  2021ء، کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اقلیتی برادری نے ملک  کی سماجی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو آئین  پاکستان کے تحت تمام سیاسی ، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہاہے جبکہ حکومت اپنی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں اور طلباء کو تعلیم کے حصول کے لیے اسکالرشپ بھی دی جا رہی ہے۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اقلیتی امور کا الگ سے ایک محکمہ بھی قائم کیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان

The post امن، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،وزیراعلی بلوچستان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email