لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کے ایک روز میں 11 نئے کیسز سامنے آ گئے

لاڑکانہ میں ضلع بھر سے سگ گزیدگی کے ایک روز میں 11 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کا شکار بننے والے 3 بچوں میں 6 سالہ احمد خان، 10 سالہ شعیب اور 9 سالہ رحمان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں طبی امداد دی گئی جس کے بعد اے آر وی سینٹر سے اے آر وی ویکسین بھی فراہم کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میونسپل و ضلع انتظامیہ کی آوارہ کتوں کے خاتمے میں غیر سنجیدگی کے باعث یومیہ نئے کیسز رونما ہونا معمول ہے۔

The post لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کے ایک روز میں 11 نئے کیسز سامنے آ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email