ڈاکوٶں کی فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا

 ڈسٹرکٹ سینٹرل مین پانچ روز قبل ڈاکوٶں کی فائرنگ سے زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز نارتھ ناظم آباد تیموریہ تھانے کی حدود میں واقع بیکری کے اندر  پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول سعاد انیس کو ملزمان نے مزاحمت کرنے پر سر میں گولی ماری تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی پانچ روز سے اسپتال میں طبعی امداد دی جارہی تھی۔

پولیس نے کہا کہ مقتول اسکیم 33 کا رہائشی تھا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کنسٹرکشن کا کام کرتا تھا اور دوبچوں کا باپ تھا۔

The post ڈاکوٶں کی فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email