نواز شریف علاج کرائے بغیر ملک واپس نہیں آئیں گے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کرائے بغیر ملک واپس نہیں آئیں گے۔

پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، نواز شریف کے دل کی مناسب وقت پر تھراپی ہونی چاہیے جبکہ وہ علاج کرائے بغیر ملک واپس نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تین بار کے وزیراعظم کے علاج پر سیاست کرنا گری ہوئی حرکت ہے، نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر وطن واپس آئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی ناکام حکومت نہیں آئی، آج گاڑی سستی اور روٹی مہنگی کردی گئی ہے، خارجہ پالیسی کے محاذ پر ناکامی سے سنگین صورتحال پیدا ہوچکی ہے، پی ڈی ایم کو فعال یا غیر فعال میں نے نہیں کیا، محرم اور کورونا کے باعث جلسے منسوخ کیے، پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن آئین کی حکمرانی اور شفاف الیکشن چاہتی ہے۔

The post نواز شریف علاج کرائے بغیر ملک واپس نہیں آئیں گے، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email