پاکستان میں کورونا سے آج مزید 106 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 106 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2406 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1077759 ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں 40، پنجاب میں کورونا وائرس سے 38، گلگت بلتستان میں کورونا سے 1 ، آزاد کشمیر میں کورونا سے 1 ، اسلام آباد میں کورونا سے 5 جبکہ خیبرپختونخوا کورونا سے 18 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2406  ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 6275، بلوچستان میں 332، خیبرپختونخوا میں 4588 ، آزاد کشمیر میں 654،اسلام آباد میں 821، گلگت بلتستان میں 158، پنجاب میں 11235 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 38 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 11235 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے آج مزید 106 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email