اکبر علی خان کے علاج کے تمام انتظامات حکومت کی جانب سے یقینی بنائے جائیں، وزیرِ اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لیاقت علی خان کے صاحبزادے کے علاج معالجے کے تمام انتظامات و اخراجات حکومت پاکستان کی جانب سے یقینی بنائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابقاپنے ایک بیان میں  وزیراعظم عمران خان نے لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی بیماری اور ان کو درپیش مالی مشکلات سے متعلقہ رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

اپنے بیان میں  عمران خان نے گورنر سندھ کو فوری طور پر متعلقہ خاندان سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی بیماری اور ان کو درپیش مالی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ان کے علاج معالجے کے تمام انتظامات و اخراجات حکومت پاکستان کی جانب سے یقینی بنائے جائیں۔

The post اکبر علی خان کے علاج کے تمام انتظامات حکومت کی جانب سے یقینی بنائے جائیں، وزیرِ اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email