اکشے کمار نے کپل شرما کے پاؤں کیوں چھوئے؟

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو کی ایک تصویر شیئر کی جو ان دنوں وائرل ہوگئی ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کپل کے سامنے جھکے ہوئے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ کامیڈین کے پیر چھونے کی کوشش کررہے ہیں۔

کپل کی جانب سے تصویر پر مزاحیہ انداز میں ہندی میں کیپشن لکھا گیا کہ معروف اداکار اکشے کمار اپنی نئی فلم کی کامیابی اور برکت کے لئے ایسا کررہے ہیں۔

کپل کے مذکورہ کیپشن سے کئی لوگ محظوظ ہوئے تاہم اداکار اکشے کمار نے بھی کپل کو ٹرول کیا۔

اداکار نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ برکت اور دعائیں لینے کے بعد اکشے کمار کپل شرما کی عقل ان کے گھٹنوں میں ڈھونڈ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار اکشے کمار کی نئی فلم بیل باٹم رواں ماہ کی 20 تاریخ کو مداحوں کے لئے پیش کردی جائے گی۔

The post اکشے کمار نے کپل شرما کے پاؤں کیوں چھوئے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email