جعلی حکومت اور وزیراعظم عوام پر عذاب بن کر ٹوٹے ہیں، اسلم گل

  1. پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل کہا ہے کہ جعلی حکومت اور وزیراعظم عوام پر عذاب بن کر ٹوٹے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

    اسلم گل نے فیتہ کاٹ کر انتخابی دفتر کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں اسرار بٹ،عاطف رفیق چودھری, جمیل منج، سونیا خان، صداقت شیروانی، راو شجاعت مرزا ندیم بیگ، میاں رمضان، اختر ہمایوں، عامرسہیل بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

    پنڈال میں جیوے جیوے بینظیراور جیوے بلاول بھٹو زرداری کے نعرے لگائے گئے، پیر انوار الحسن شاہ نے دفتر کے افتتاح پر خصوص دعا بھی کرائی۔

    اسلم گل نے کہا کہ بھر پور انتخابی مہم کی شروعات پر اہل علاقہ اور پیپلز پارٹی کے لیڈران اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشااللہ اہلِ علاقہ مرزا ندیم بیگ کو کامیاب کرائینگے۔

    ان کا کہنا تھا کہ علاقے کی حالت نہیں بدلی، نوجوان نسل ڈگریاں لے کر نوکریاں تلاش کر رہی ہے، جعلی حکومت اور وزیراعظم عوام پر عذاب بن کر ٹوٹے ہیں۔

    سینئر نائب نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان سے اہم شخصیات کی شرکت پیپلز پارٹی پر عوام کا اعتماد ہے، آ ٹا،چینی،تیل ،دوائی مہنگی۔عمران خان نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔

    اسلم گل کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن جمہوریت کی بنیاد ہیں، مرزا ندیم آپ کے مسائل حل کرائینگے۔

    اسلم گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی، ہمارے نوجوان کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دینگے، عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے دیگر جماعتوں کے قائدین کی شمولیت حقیقت کی غماز ہے۔

    پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد مرکز اور صوبوں میں پیپلز پارٹی جیالے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ ہونگے، ایک پیج کا شور مچانے والوں کو مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت کے مارے عوام معاف نہیں کرینگے۔

    افتتاحی تقریب میں اسرار بٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی عوامی مسائل کا حل جانتی ہے،اصل جمہوریت بلدیاتی نمائندے ہیں، سونیا خان نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے، میاں رمضان نے کہا کہ مرزا ندیم جیسے امیدواروں کو کامیاب کرائیں۔

    مرزا ندیم بیگ نے کہا کہ تمام لیڈروں اور کارکنوں کی آمد کا شکر گزار ہوں، علاقے میں پینے کے پانی، گندا نالا اور سڑکوں و گلیوں کی مرمت پہلی ترجیح ہے۔

    عاطف رفیق چوہدری نے کہا کہ وارڈ 8 سے مرزا ندیم بیگ کو جتوا کرعلاقے کی تقدیر بدلیں گے، اقتدار میں آ کر گندے نالے کو انڈر گراؤنڈ کرائینگے۔

The post جعلی حکومت اور وزیراعظم عوام پر عذاب بن کر ٹوٹے ہیں، اسلم گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email