نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ  کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان  کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی  جہاں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم  راولپنڈی میں 3 ون ڈے کھیلے گی جبکہ 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے لیے ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کرکٹ  ٹیم  کی جانب سے کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ کین ولیمسن، ٹم ساؤتھی سمیت کئی کرکٹرز نےآئی پی ایل کو ترجیح دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ  بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے بھی سکواڈ کا اعلان کردیا  ہے۔

The post نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email