ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے، زلفی بخاری

پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پاکستانی سیاستدان زلفی بخاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو آئندہ 2 سال کیلئے ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابو ظبی ڈائیلاگ ایشین ممالک میں تعاون کیلئے 2008 میں قائم کیا گیا تھا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ 2008 کے بعد پہلی بار پاکستان  کو سربراہی سونپی گئی ہے اور ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کیلئے بڑے اعزاز کا کام ہے۔

برطانوی پاکستانی سیاستدان زلفی بخاری نے مزید کہا کہ ذمہ داری دینے پر ہم ابو ظبی ڈائیلاگ اور ممبر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

The post ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے، زلفی بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email