فائرنگ سے اسدکھوکھر کے بھائی کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے،عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فائرنگ سے اسدکھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیفنس میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کی رہائش گاہ  پر ان سے ملاقات کی اورفائرنگ سے اسدکھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے جاں بحق ہونے پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےافسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا  اور مقتول مبشر کھوکھر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےاسد کھوکھر اور لواحقین سے اظہار ہمدردی  کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بھائی کے جاں بحق ہونے پر دلی صدمہ ہوا ہے، اللہ تعالی آپ کو اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مبشر کھوکھر کے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ  مبشر کھوکھر کے قتل میں ملوث ملزم اپنے انجام سے نہیں بچ پائیں گے ،آپ کو ہر قیمت پر انصاف مہیا کیا جائے گا-

اس موقع پر صوبائی وزیر تیمور بھٹی اور دیگراہم شخصیات بھی موجود تھے۔

The post فائرنگ سے اسدکھوکھر کے بھائی کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email