محمود مولوی کا فری میڈیکل کیمپ کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے فری میڈیکل کمپس کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے منوڑا میں کے پی ٹی کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر محمود مولوی نے فری کیمپ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور شہریوں کو لگائی جانے والی کورونا ویکسین کا صحیح طرح جائزہ لیا۔

 محمود مولوی نے شہریوں سے گفتگو کر کے ان کے طبی مسائل کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی۔

معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے فری کیمپ میں دی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کی کارکردگی کو بہت سراہا ہے۔

The post محمود مولوی کا فری میڈیکل کیمپ کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email