پیپلزپارٹی کا بلوچستان کی سرزمین پر نفرتیں بانٹنے کا سلسلہ نیا نہیں، حلیم عادل شیخ

ممبر سندھ صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا بلوچستان کی سرزمین پر نفرتیں بانٹنے کا سلسلہ ہر گز نیا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول زرداری کے خطاب پر پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھٹو اور بینظیر ادوار بلوچستان کی سیاسی تاریخ پر ابھی بھی نمایاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان آپریشن سے لیکر بلوچوں پر مظالم کا چیپٹر پی پی کی سیاہ تاریخ کا حصہ ہے اور پیپلز پارٹی کا بلوچستان کی سرزمین پر نفرتیں بانٹنے کا سلسلہ نیا نہیں ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی منتخب حکومتوں کو گھر بھیج کر گورنر کو گرفتار کر نا بھی پیپلز پارٹی کا ہی کارنامہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ بلاول زرداری ہمیشہ اپنے قد اور سیاسی تربیت سے بڑی باتیں کرتے ہیں اور وہ ہر جگہ نانا اور والدہ کی مثالیں دیتے ہیں مگر اپنے والد کو یاد نہیں کرتے۔

حلیم عادل کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں شروع ہونے والی ترقی لاڑکانہ کے لڈن کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی غیور عوام اور قبائلی رہنماء پیپلز پارٹی کے ماضی سے واقف ہیں۔

حلیم عادل کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کی پسماندگی اور احساس محرومیوں کو دور کرنے کے لیے وزیراعظم نے اقدامات اٹھائے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک اور دیگر منصوبوں سے آج بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بلوچستان اور سندھ کی ترقی کو اولین ترجیحات میں شامل کرکے عوام کو رلیف دے رہے ہیں۔

ممبر سندھ صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں تبدیلی کے آثار نظر آتے ہی پرچی چیئرمین بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔

The post پیپلزپارٹی کا بلوچستان کی سرزمین پر نفرتیں بانٹنے کا سلسلہ نیا نہیں، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email