مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوئٹہ میں سیرینا چوک کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق پولیس اہلکاروں  کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی  شریک ہے۔

The post مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email