بلوچستان پیپلز پارٹی کا دوسرا گڑھ ہوگا، بلاول بھٹو

چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان پیپلز پارٹی کا دوسرا گڑھ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے ساتھ بلوچستان میں اپنی حکومت بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے ہی پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام شروع کردیں گے۔

اس گفتگو کے درمیان نواب ثناءاللہ زہری اور قادر بلوچ نے بلاول بھٹو زاردری سے ملاقات بھی کی۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب زہری نے ملاقات میں کہا کہ ہمیں ن لیگ کے اسٹیبلشمنٹ بیانیے سے کوئی اختلاف نہیں تھا۔

نواب زہری نے بلاول بھٹو سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ن لیگ نے عزت نہیں دی اُمید ہے کے آپکی جماعت میں ایسا نہیں ہوگا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں ورکر بھی عزت ہے اور نواب زہری آپ اور آپکے لوگ ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

The post بلوچستان پیپلز پارٹی کا دوسرا گڑھ ہوگا، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email