ارجن کپور اپنی اور ملائیکہ کی دولت کا موازنہ کرنے پر برہم

بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور میڈیا پر برہم ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا ایک دوسرے کو کچھ عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے قریبی تعلقات کے حوالے سے دونوں ہی کھل کر بات کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

اداکار ارجن کپور نے اپنی اسٹاگرام اسٹوری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 2021ء میں ایسی احمق ہیڈ لائن پڑھنا افسوس ناک اور شرمناک ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملائیکہ اروڑا اچھا کماتی ہیں، انہوں نے کئی سالوں کی محنت کر کے یہ مقام کسی سے موازنہ کرنے کے لیے حاصل نہیں کیا۔

ارجن کپور کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ملائیکہ اروڑا نے بحیثیت ایک خاتون 20 سال کی عمر میں سخت محنت کی اور تب جا کر آج انہیں یہ مقام حاصل ہوا۔

ادااکر نے مزید کہا کہ میں نے انہیں کبھی شکایت کرتے ہوئے نہیں پایا، وہ اپنے دل میں کسی کے لیے بغض نہیں رکھتیں، ملائیکہ عزت سے کام کرنے اور خوشحال زندگی گزارنے پر یقین رکھتی ہیں، میں ان سے ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور پچھلے کئی مہینوں نے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور جلد شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

The post ارجن کپور اپنی اور ملائیکہ کی دولت کا موازنہ کرنے پر برہم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email