ہرنائی میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

ہرنائی وگردونواح میں موسلادار بارش ہوئی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خشگوار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرنائی وگردواح میں گرج چمک آندھی کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے ندی نالوں میں سیلابی ریلہ آنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ندی نالوں میں سیلابی ریلہ آنے سے ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ سمیت دیہی علاقوں کو جانے والی زمینی رابطہ منقطح ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہرنائی وگردونواح میں بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر ٹریفک جام ہونے لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بی اینڈ ار ہرنائی کے پاس بھاری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ٹرک ڈرائیورز اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیاں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

The post ہرنائی میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email