ارشد ندیم کے لئے دس لاکھ نقد انعام  کا اعلان ،محمد عامر جان

صدر اولمپک ایسوسی ایشن پنجاب محمد عامر جان کی طرف سے ٹوکیو اولمپک میں پانچویں پوزیش حاصل کرنے والی نیزہ باز کھلاڑی ارشد ندیم کے لئے دس لاکھ نقد انعام  کا اعلان  کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری توانائی و صدر پنجاب اولمپک ایسو سی ایشن  محمد عامر جان  کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم  کو محکمہ توانائی دنیا کے بہترین کوچ سے ٹرینگ کروائے گا   جبکہ ارشد ندیم  کی ٹرینگ اور ڈائیٹ کے تمام اخراجات محکمہ توانائی حکومت پنجاب برداشت کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اوپن اشتہار کے زریعے پنجاب بھر سے بہترین کھلاڑیوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔،سی ایس آر CSR کے تحت ہر سال ٹیلنڈڈ کھلاڑیوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ ہاکی ، اسکواش ، باکسنگ ، سائیکلنگ ، نیزہ بازی اور اولمپک میں شامل تمام کھیلوں کے فروغ کے لئے پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام سے بہترین کھلاڑی نکل کر ملک کی قومی و بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کر یں گے۔

صدر اولمپک ایسوسی ایشن پنجاب  محمد عامر جان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ توانائی CSR کے تحت صاف پانی کی فراہمی ، تعلیم ، صحت ، ماحولیات اور سپورٹس کے فروغ کےلئے کام کر رہا ہے جبکہ پنجاب کارپوریٹ سوشل رولز کے تحت محکمہ توانائی کے تحت چلنے والی کمپنیاں اپنے منافع سے مختلف سیکٹرز میں فلاح و بہبود کے منصوبے چلارہی ہیں۔

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر  ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی سپورٹس فسیلٹیز کو رواں سال شمسی توانائی پر منتقل کریں گے۔

The post ارشد ندیم کے لئے دس لاکھ نقد انعام  کا اعلان ،محمد عامر جان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email