‏ نادراویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے، ترجمان نادرا

نادرا ہیلتھ کیئر یونٹ کے ذریعے منتقل کردہ ویکسینیشن ڈیٹا کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نادرا اسی مہیاکردہ ڈیٹاکے مطابق ہی خودکارنظام کےذریعے سرٹیفکیٹ کااجراء کرتا ہے۔

‏ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن لگانےاور ویکسینشن سینٹر پر دیر سے اندراج یا غلط ڈیٹا کے اندراج سے نادراکا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا نادرا ڈیٹا سے کوئی تعلق ہے۔

ترجمان نادرا کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کے زیر انتظام ہیلتھ کیئر یونٹ جو ابتدائی اندراج کیا ہوا ویکسینیشن ڈیٹا بھیج رہے ہیں، نادرا خودکار نظام کے ذریعے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔

The post ‏ نادراویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے، ترجمان نادرا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email