کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 12.87 فیصد ہے، محکمہ صحت

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 12.87 فیصد ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت گلگت بلتستان نے بریفنگ میں بتایا کہ گلگت میں مزید 88 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 8705 تک پہنچ گئی ہے، جس میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 سیاح مریضوں سمیت 895 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کو 248 سیاحوں، محکمہ تعلیم 856 سمیت مجموعی طور پر 7656 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور کورونا سے آج 34 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان نے بتایا کہ کورونا سے گلگت بلتستان میں اب تک 152 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 87.97 جبکہ اموات کی شرح 1.75 فیصد ہے۔

The post کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 12.87 فیصد ہے، محکمہ صحت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email