بھائیوں کے رشتے کرواتی کم اور تڑواتی زیادہ تھی، حرا مانی

اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ وہ بھائیوں کے رشتے کروانے سے زیادہ انہیں تڑوانے جایا کرتی تھیں۔

اداکارہ نے کچھ دن قبل شوہر مانی اور بچوں سمیت چاروں بھائیوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اداکارہ کے بھائیوں نے ان سے متعلق دِلچسپ باتیں مداحوں سے شیئر کیں۔

میزبان نے اداکارہ کے بھائیوں سے سوال کیا کہ آپ لوگوں کے رشتے ڈھونڈنے کیا حرا امی کے ساتھ جایا کرتی تھیں؟

سوال پر حرا نے جواب دیا کہ میں رشتے تڑوانے جاتی تھی۔

حرا کے بھائی عبید نے بتایا کہ ہم حرا سے رشتے سے متعلق چیزیں چھپاتے تھے کیونکہ اگر اسے پتا چل جاتی تھیں تو وہ رشتہ بنتا نہیں تھا، حرا ایسا ذہن بنا دیتی تھی کہ ہمیں لڑکی میں ساری برائیاں نظر آنے لگتی تھیں۔

اداکارہ نے اس متعلق وضاحت دی کہ مجھے سمجھ آجاتا تھا کہ لڑکی ان کے ساتھ سنجیدہ ہے بھی یا نہیں لیکن اب جو لڑکیاں ان کے پاس ہیں وہ میرا ہی انتخاب ہیں، انہیں امی اور میں نے منتخب کیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ حرا مانی چار بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں جس میں ان کا نمبر دوسرا ہے جبکہ ان سے چھوٹے تین بھائی ہیں۔

The post بھائیوں کے رشتے کرواتی کم اور تڑواتی زیادہ تھی، حرا مانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email