امیتابھ بچن نے کس کے کہنے پر فرنچ کٹ داڑھی رکھی؟

بالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر، اداکار اور اسکرین رائٹر راکیش اوم پرکاش مہرا نے حال ہی میں اپنی خود نوشت سوانح عمری بعنوان دی اسٹرینجر ان دی مرر کے ایک نئے اقتباس میں انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن نے فرنچ کٹ داڑھی ان کے کہنے پر رکھی اور اسے اب تک برقرار رکھا ہوا ہے اور اب یہ ان کی شخیصت کا حصہ بن گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راکیش اوم پرکاش کی پہلی فلم عکس کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کا گزشتہ روز انھوں نے تذکرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے کہنے پر لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے میری پہلی فلم کے لئے فرنچ کٹ داڑھی رکھی۔

انھوں نے امیتابھ بچن کی ایک گفتگو کا حوالہ اپنی سوانح عمری میں شامل کیا ہے جس کے مطابق امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ راکیش اوم پرکاش مہرہ کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم عکس (2001) کے لئے ان کے کہنے پر انھوں نے فرنچ کٹ داڑھی رکھی اور پھر اسے نہیں کٹوایا اور اسے اب تک برقرار رکھا ہوا۔

اس حوالے سے راکیش اوم پرکاش مہرہ نے اس تحریر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پہلی بار فلم ڈائریکٹ کرنے والا اتنے بڑے، سینئر اور لیجنڈری اداکار سے ایسی فرمائش کرسکتا ہے؟

The post امیتابھ بچن نے کس کے کہنے پر فرنچ کٹ داڑھی رکھی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email