شہزاد رائے کے گانے نے بڑوں کو اپنا فرض یاد دلادیا، مہوش حیات

پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور سلیبریٹی شخصیت مہوش حیات نے شہزاد رائے کی جانب سے کشمیر سے فلسطین تک کے بچوں کے لئے جاری کیے جانے والے نغمے پر مبنی کاوش کو سراہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انھوں نے  اس گیت کو سنا ہے جو کہ سوچ اور غور و فکر پر مائل کرتا ہے۔

مہوش حیات نے شہزاد رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہم بڑوں کو ہمارا یہ فرض یاد دلایا ہے کہ ہمیں بچوں کی زندگیوں کو ہر قسم کے خوف اور خدشات سے محفوظ بنانا ہے اور انھیں پرامن انداز میں زندگی گزارنے کی اجازت دینا ہے، اور بچوں سے ان کا بچپن نہیں چھیننا ہے۔

واضح رہے کہ معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے چند روز قبل یہ نیا گانا ریلیز کیا ہے۔

 انہوں نے یہ گانا اپنے لہو اور اپنے قلم سے آزادی کا علم بلند کرنے والوں اور کشمیر سے فلسطین تک مظالم کے سامنے ڈٹ جانے والے بچوں کے نام کیا ہے۔

 

 

The post شہزاد رائے کے گانے نے بڑوں کو اپنا فرض یاد دلادیا، مہوش حیات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email