معذور شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

امریکا میں معذور شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں وہیل چیئر پر بیٹھا معذور شخص ریلوے ٹریک پر گر گیا جسے ٹرین کی آمد سے قبل ایک نوجوان نے بچالیا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معذور شخص پٹریوں پر گرا ہوا ہے، ایسے میں ایک شخص نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پٹریوں پر چھلانگ لگا کر اسے بچالیا۔

The post معذور شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email