دلہا دلہن کی بائیک پر دبنگ انٹری، ویڈیو وائرل

بھارت میں شادی کی کوئی بھی تقریب اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک کہ دلہا اور دلہن کی انٹری نہ ہو۔

سوشل میڈیا پر  ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک دلہن اور اسکا دلہا شادی کے وینیو میں ایک خاص انداز سے داخل ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aarti 💞 (@aarti_bhatt_joshi)

دلہا میاں ایک موٹر سائیکل پر اپنی دلہن کے ہمراہ داخل ہوتے ہیں، دلہن جو کہ شادی کا لہنگا پہنے دلہا کے پیچھے بائیک پر بیٹھی انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی بھارت کی شادی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دلہن کو پش اپس لگاتے دیکھا گیا تھا۔

The post دلہا دلہن کی بائیک پر دبنگ انٹری، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email