انتہائی مہنگا بھیڑ نیلام، قیمت نے حیران کردیا

یورپ میں واقع شمالی آئرلینڈ کا ایک  انتہائی مہنگا سات ماہ کا نر بھیڑ بالآخر نیلام میں 44 ہزار یورو (ساڑھے 37 ہزار پاؤنڈ) میں بِک گیا۔

یہ بھیڑ کافی صحت مند اور مضبو قد کاٹھ کا حامل ہے اور اسے شمالی آئرلینڈ کی ایک مقامی کائونٹی کے ڈونگیل بریڈر رچرڈ تھامسن نے کسانوں کے ایک کنسورشیم کے ذریعے فروخت کیا۔

اس بھیڑ کی فروخت نے اس سے قبل فروخت ہونے والے بھیڑ کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل جانور 38 ہزار یورو میں فروخت ہوا تھا۔

رچرڈ تھامسن کا کہنا تھا کہ جو قیمت ملی ہے اس نے ہمارے خواب کو سچ ثابت کردیا ،میں اچھی قیمت کی توقع کررہا تھا لیکن اتنی بھاری قیمت کی امید نہیں تھی۔

The post انتہائی مہنگا بھیڑ نیلام، قیمت نے حیران کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email